ہفت روزہ دعوتآرٹیکل 370 کی تنسیخ کا ایک سال ’کشمیر جنت نظیر ‘ہنوزغمزدہ
حفظ ما تقدم کے طور پوری ریاست میں ایسا سخت کرفیو نافذ کیا گیا تھا کہ زندگی کی سانسیں تھم گئی تھیں، لوگ گھر کی چار دیواری کے اندر مقید ہوئے تھے، ہر فرد بشر ڈرا سہما ہوا تھا۔ کرفیو کے جواز میں انتظامی سطح پر کچھ بھی نہ بتایا گیا تھا، یہاں تک کہ لازمی سروسز کے لیے کوئی کرفیو پاس بھی جاری نہیں کئے گئے تھے، موبائیل خاموش تھے، لینڈ لائین فون بند تھے، انٹرنیٹ منقطع تھے، نقل وحرکت پر سخت ممانعت تھی، خوف و دہشت کا دور دورہ تھا۔ مواصلاتی روابط کا انقطاع اور گلی کوچوں میں سنگینوں کا پہرہ خوف وخطر کی فضا کو
دعوت نیوز8 اگست 2020














