تمام مضامین

تازہ ترین

!مغربی ہندسے: بھاونگر اسکول ڈرامہ: برقع پوش لڑکیوں کو ’’دہشت گرد‘‘ دکھایا گیا

بھاونگر کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پرائمری اسکول میں پیش کیے گئے ڈرامے نے اس بات کا احساس دِلایا کہ فنونِ لطیفہ کا استعمال اعلیٰ اخلاقی اقدار کے فروغ اور مثبت رویّوں کی تشکیل کے لیے ہونا چاہیے۔ نیز ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اسکولوں کے پروگرامز مکمل طور پر غیر جانب دار ہونے چاہئیں اور کسی بھی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہیے۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

ٹیرف وار : بھارت اور چین کی قربت وقت کا تقاضا

چین اور بھارت کے درمیان تاریخی سرحدی کشیدگی کے باوجود، دونوں ممالک ہمالیائی سرحدی علاقوں میں تجارتی پوسٹیں قائم کر رہے ہیں، اعتماد سازی کے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور دوطرفہ تجارت میں 2024 میں 135 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ سب عوامل ظاہر کرتے ہیں کہ اقتصادی مفاد اور زمینی حقیقتیں سیاسی تنازعات کے باوجود تعاون کی گنجائش برقرار رکھتی ہیں۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

ماہ نور چیمہ: ذہانت، محنت اور کامیابی کی ایک روشن مثال

ماہ نور چیمہ کی کہانی طلبہ کے لیے یہ پیغام دیتی ہے کہ ذہانت کے ساتھ محنت، لگن اور زندگی میں توازن کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر آپ اپنے شوق کی پیروی کریں، چیلنجوں سے نہ گھبرائیں اور خاندان کی مدد لیں تو کوئی مقصد نا ممکن نہیں۔ ماہ نور کی زندگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ذہنی تھکان سے بچنے کے لیے اپنے کام سے لطف اٹھانا اور متوازن طرز زندگی اپنانا ضروری ہے۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

سیرت نبویؐ اور جمالیات، ایک منفرد زاویۂ نظر

نبی اکرم ﷺ کی زندگی نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں ایک اعلی معیار آپ نے قائم کر کے دکھایا ہے۔ جمال جو کہ انسانی فطرت کا حصہ ہے اس لیے اس پہلو سے بھی نبی اکرمؐ نے بہترین نمونہ قائم کر کے بتایا ہے۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ جمال انسانی فطرت کا حصہ ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کے نبیؐ نے فرمایا ’’اللہ جمیل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے‘‘ اور جمال انسانی فطرت کا حصہ ہے اور جمالیات کا اعلی ترین نمونہ نبی اکرمؐ کی ذات اقدس میں ہمیں نظر آتا ہے، یہی وج

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

مراٹھا ریزرویشن سیاسی اور قانونی پیچیدگیوں کا ایک طویل المیعاد مسئلہ

مراٹھا ریزرویشن کا معاملہ صرف ریاستی سطح کا نہیں رہا بلکہ یہ پورے ملک کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔ اس سے یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ کیا موجودہ ریزرویشن کی پالیسیاں مستقل حل فراہم کر سکتی ہیں یا سماجی انصاف کے لیے نئی حکمتِ عملیوں کی ضرورت ہے۔ مراٹھا برادری کی تحریک اور OBC برادری کے ردعمل نے ریاست میں سماجی کشیدگی پیدا کر دی ہے، جس سے حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج پیدا ہوا ہے کہ وہ تمام طبقوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے مسئلے کا آئینی اور متوازن حل نکالے۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ سیرت طیبہ چودہ سو سال پرانی ہے اور عصر حاضر میں کارگر نہیں، لیکن رسول اکرم ﷺ صرف عرب دورِ جاہلیت کے لیے نبی نہیں تھے بلکہ ہر زمانے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ آپؐ نہ صرف انبیاء کے سردار ہیں بلکہ خاتم النبیین بھی ہیں۔ آپؐ کا پیغام اور سیرت طیبہ قدیم بھی ہے اور جدید بھی۔ قدیم ہونے کا مفہوم اصلاح کی روح سے آگاہ ہونا ہے اور جدید ہونے کا مطلب اس روح کے اظہار کے لیے نئے طریقے اختیار کرنا ہے۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

امریکہ کا 50 فیصد ٹیرف، بھارت کی برآمدات، روزگار اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرے کی گھنٹی

امریکہ کا 50 فیصد ٹیرف بھارت کی برآمدات پر ایک بڑا جھٹکا ہے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں ملازمتیں متاثر ہوں گی، برآمدی صنعتوں کو نقصان ہوگا اور سماج میں بے روزگاری کا بحران مزید گہرا ہوگا۔ مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور سودیشی کے کھوکھلے نعرے اس بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ اب وقت ہے کہ حکومت محض دعوے اور پروپیگنڈے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے ورنہ یہ بحران نہ صرف معیشت بلکہ پورے سماج کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025