تمام مضامین

ہفت روزہ دعوت

امریکہ کو کورونا اور ٹرمپ کی دوہری مار

عالمی قیادت کا خواب صرف اسلحہ کی دہشت سے شرمندۂ تعبیر نہیں ہوتا۔ قوت و حشمت سے لوگ دبک کر بیٹھ تو سکتے ہیں لیکن کوئی پیروی نہیں کرتا۔ علم و فن، عزم وحوصلہ ، یقین وایمان ، صبرو استقامت، دلیری و شجاعت، عدل و انصاف ، حسن اخلاق اور آزمائش کی گھڑی میں بے لوث خدمت خلق جیسی صفاتِ عالیہ تاریخ کے مختلف ادوار میں اقوام عالم کو امامت کے درجہ پر فائز ہونے کا مستحق بناتی رہی ہیں۔

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

بچوں کو نما ز کی تربیت کس طرح دی جائے؟

بچے کے سامنے بہترین نمونہ رہنا ضروری ہے، اگر والدین کسی اکتاہٹ، ملل اور کاہلی وسستی کے بغیر پوری پابندی کے ساتھ پانچ وقت کی نمازیں پڑھیں گے تو بچوں پر اس کا اثر نماز کی ادائیگی میں بہت بڑا ہوتا ہے اور یہی بچے کے سامنے بطورِ نمونہ کافی ہے، کیوں کہ یہ بچوں کی فطرت میں داخل ہے کہ آس پاس کے لوگ جو کام کرتے ہیں وہ ان کی نقل کرتے ہیں

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

انفارمیشن ٹکنالوجی ۔قسط۔6

زبانوں کے ترجمے کے میدان میں بھی گوگل کچھ نیا کرنے کی کوشش میں ہے ۔ مشینی ترجمہ متن کو مختلف زبانوں کے درمیان فوری ترجمہ کی صلاحیت دیتا ہے لیکن عام طور پر ترجمہ اتنا درست نہیں ہوتا ۔ خاص طور سے ‘‘اصطلاحات’’ اور ‘‘مقامی محاوروں’’ اور ‘‘ضرب الامثال’’ وغیرہ کو سمجھنے میں یہ طریقہ بُری طرح سے ناکام ہوجاتا ہے ۔ مزید برآں الفاظ کے معانی کی گہرائی میں جانا بھی ایک مسئلہ ہے کیونکہ بعض الفاظ کئی کئی معنی رکھتے ہیں ۔\nار

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

تبصرہ کتب: اردوشاعرى میں جانور

اردو شاعری میں جانورجو260صفحات پرمشتمل ہے مختارؔبدری کی فکروکاوش کا بہترین نمونہ کہاجاسکتاہے انہوں نے بڑے ہی صبروتحمل اورعرق ریزی کے ساتھ اس پرکام کیا اگر وہ کلاسیکی شعراء اورادب کے نمائندہ شعراء کوبھی اس میں شامل کرتے تواس کتاب کی اہمیت اوربڑھ جاتی ۔مختاربدری نے نہ صرف اشعار جمع کئے بلکہ ان جانوروں کا حلیہ‘ تمہید ‘ وجہ تسمیہ اس پرمحاورے ‘کہاوتیں ‘ واقعات اورحکایتوں کاذکرکرکے معلومات میں اضافہ بھی کیا۔اس خوبصورت کاوش پرمختاربدری قابل مبارکباد ہیں ۔خدا کرے ان کی فکراورکاوش اسی طرح جاری رہے۔

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

نظریاتی پارٹیاں خواہ وہ کسی مقصد وخیال کی ہوں اپنے مقصد اور طریقِ کار سے کبھی باز نہیں رہتیں۔ یہ پارٹیاں مثبت نظریات کی بھی ہوتی ہیں منفی نظریات کی بھی۔ منفی نظریات کی پارٹیوں کا طریقہ سماج میں بے چینی پیدا کرنا، نفرت پھیلانا اور مذاہب و کلچر کی بنیاد پر شہریوں میں داراڑیں ڈالنا ہوتا ہے۔ وہ کسی بھی حالت میں یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں خواہ ملک پر کسی اور وجہ سے کوئی مصیبت ہی کیوں نہ آئی ہوئی ہو۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی حکومت اس وقت یہی کر رہی ہے۔

دعوت نیوز18 اپریل 2020