تمام مضامین

تازہ ترین

انیسویں صدی کے امریکہ کی جھلک۔ بہار میں شہریت کا نیا بحران

الیکشن کمیشن آف انڈیا کا بہار کے لیے منصوبہ کئی اعتبار سے امریکہ کے اس تجربے سے مماثلت رکھتا ہے۔ سب سے بنیادی اور حیران کن بات یہ ہے کہ امریکہ کی طرح اب ووٹر کے اندراج کی ذمہ داری حکومت کے بجائے خود شہری پر ڈال دی گئی ہے، حالانکہ یہ کام ہمیشہ حکومت کا تھا۔ اب لوگوں کو خود اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانی ہوں گی تاکہ وہ ووٹ ڈال سکیں۔

دعوت نیوز31 جولائی 2025
تازہ ترین

تمل ناڈو میں دراوڑ سیاست پھر ایک فیصلہ کن موڑ پر۔ آخر یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

نظریاتی اتحاد کی وجہ سے بڑی حد تک ممکن ہے کہ ڈی ایم کے اپنا ووٹ بینک اپنے ساتھ رکھنے اور اس کے اتحادی اپنا ووٹ بینک اس کی جانب منتقل کرنے میں کامیاب ہوجائے مگر اے آئی اے ڈی ایم کے اور اس کے اتحادیوں میں ایسا ممکن ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ جہاں تک حکومت مخالف رجحان والے ووٹوں کا سوال ہے وہ یا تو وجے کی ٹی وی کے، کی جانب مڑ جائیں گے یا سیمان کی نام ٹملر کٹچی میں تقسیم ہوجائیں گے۔ اگر ایسا ہوگیا اور ابھی تک جو منظر نامہ بن رہا ہے اس سے لگ بھی رہا ہے کہ ایسا ہی ہوگا تو ایسے میں ڈی ایم کے 2026 کی

دعوت نیوز31 جولائی 2025
تازہ ترین

’قومی افتخار‘ کا بیانیہ

قومی افتخار یا دیش بھکتی کا جذبہ بظاہر ایک مثبت اور تعمیری قوت ہے جو کسی بھی قوم کو اتحاد، ایثار اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ تاہم جب یہی جذبہ سیاسی مفادات، فرقہ وارانہ تعصبات اور مالی مفاد کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ ایک خطرناک ہتھیار بن جاتا ہے۔

دعوت نیوز31 جولائی 2025
تازہ ترین

تحقیقی ایجنسیاں یا سیاسی ہتھیار؟ ای ڈی کی غیرجانبداری پر عدالت کا سوال

اگر ای ڈی کی بات کی جائے تو منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت اس کے ذریعہ دائر کیے گئے متعدد کیسز اوندھے منھ گرے ہیں۔ خاص طور سے اپوزیشن کے رہنماؤں کے خلاف گزشتہ دس برسوں میں 193 میں سے چند ہی کیسوں میں ای ڈی ملزموں کو سزا دلا پائی ہے، اس سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ای ڈی کے خلاف الزامات کتنے مضبوط ہیں۔

دعوت نیوز31 جولائی 2025
تازہ ترین

!جعلی ڈاکٹر، فرضی کالج، مہنگی دوا ۔صحت کے نام پرجان لیوا کاروبار

میڈیکل کرپشن کی داستان: 2013 سے 2024 تک\r\n2013 : ویاپم اسکینڈل\r\n2017 : مہاراشٹر میں جعلی فیکلٹی گھوٹالا\r\n2020 : ڈولو 650 اسکیم\r\n2023-24 : 13 دن میں 870 کالجوں کو منظوری\r\n2024 : نیٹ امتحانی پرچے کے افشاءکا اسکینڈل\r\nدوا کی قیمت کس طرح لگائی جاتی ہے۔ \r\nفرض کریں دوا کی اصل قیمت 18 روپے ہے تب : \r\n ہول سیل قیمت: 40 روپے\r\n ایم آر پی: 120 روپے\r\n صارف کو رعایت کے ساتھ فراہمی : 90 روپے\r\nنوٹ: صارف کو لگتا ہے کہ رعایت ملی، جبکہ اس سے غیر متناسب نفع کمایا گیا۔\r\nمریض کو

دعوت نیوز31 جولائی 2025
تازہ ترین

ممبئی بم دھماکہ کیس :19 سالہ قید کے بعد بھی انصاف کٹہرے میں!

اس فیصلے سے نہ صرف 12 افراد کے ساتھ نا انصافی ہوئی بلکہ ان 189 خاندانوں پر بھی ظلم ہوا جنہوں نے 11 جولائی 2006 کے دھماکوں میں اپنے عزیزوں کو کھویا تھا۔ نہ اصل مجرموں کو سزا ملی نہ ہی ریاستی تشدد کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا اور نہ ہی انصاف کی سچی بازیابی ممکن ہو سکی۔ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں انصاف کا یہ معیار، عدالتی بے حسی اور ریاستی بے رحمی کا ایک سنگم بنتا جا رہا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اس فیصلے کو محض \"بریت\" کے فیصلے کے طور پر نہ دیکھا جائے بلکہ اسے ہندوستانی عدلیہ، پولیس نظام

دعوت نیوز31 جولائی 2025