تمام مضامین

تازہ ترین

سادہ لوح اور منکسر المزاج فلسطینی رہنما کی داستان

محمد ضیف انتہائی منکسر المزاج اور متواضع شخص تھے، اتنے اہم عہدے پر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔ اپنی پوری زندگی فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جدو جہد میں گزار دی اور آخر کار اسی راہ میں شہادت کے درجے پر فائز ہو کر اللہ تعالیٰ سے جا ملے۔ انا للہ و انآ الیہ راجعون

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

جب ڈگریوں پر انسانیت مقدم ٹھیری۔۔۔

طلبہ کا یہ اقدام ایک یاد دہانی ہے کہ جب ضمیر جاگتا ہے تو کوئی بھی تقریب، کوئی بھی ڈگری اور کوئی بھی ادارہ اس کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ ایڈنبرگ کے طلبہ نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف علم کے متلاشی ہیں بلکہ انصاف کے علم بردار بھی ہیں۔ ان کا پیغام واضح تھا کہ: جب تک غزہ میں یونیورسٹیاں تباہ ہوتی رہیں گی تب تک فلسطین میں طلبہ اپنی ڈگریوں کے خواب نہیں دیکھ سکتے لہٰذا ایڈنبرگ کے طلبہ خاموش نہیں رہیں گے۔ یہ ایک ایسی آواز ہے جو وقت اور سرحدوں سے ماورا ہے اور جو گونجتی رہے تو اچھا ہے۔

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

نصاب میں نام نہاد فنونِ لطیفہ کی شمولیت: تہذیبی بقا یا فکری غلامی!

یہ وقت مسلمانوں کے لیے سخت امتحان کا ہے۔ یہ مسئلہ صرف آٹھویں جماعت کی نصابی تبدیلی یا چند تاریخی ابواب کا نہیں بلکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کی فکری، دینی اور تہذیبی شناخت کا مسئلہ ہے۔ اگر ہم نے وقت پر اس فکری حملے کو پہچان کر اس کا مقابلہ نہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب ہماری آنے والی نسلیں ہمیں سوالیہ نگاہوں سے دیکھیں گی۔ یہ تعلیمی تبدیلیاں \"میٹھے زہر\" کی مانند ہیں، جو آہستہ آہستہ جسمِ ملت میں اتاری جا رہی ہیں۔ اس کا تریاق صرف فکری شعور، دینی بصیرت، تعلیمی خود مختاری اور تہذیبی اعتماد میں پوشید

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

عدم تحفظ کی شکار حکومت نے وضع کیا عوامی تحفظ کا قانون

’’عوامی تحفظ قانون‘‘ کے حوالے سے حزب اختلاف کا اندیشہ بجا ہے کہ اسے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور جمہوری احتجاج کو دبانے کے لیے استعمال کیا سکتا ہے۔ اس قانون کے تحت اربن نکسل کے نام پر ہر ایسی سرگرمی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا کہ جو ریاست میں امن و امان کو بگاڑنے یا قائم شدہ اداروں اور ان کے اہلکاروں کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بن سکتی ہے۔سرکار کے اشارے پر کون امن و امان کی خاطر خطرہ ہے اس کا فیصلہ انتظامیہ کرے گی اور اسے دو سے سات سال قید کی سزا سنا دی جائے گی۔ اس مبہم اور غیر واضح قانون

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

کشمیر میں آن لائن جوے کی لعنت: نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر

اسلام نے شراب اور جوے کو قطعاً حرام قرار دیا ہے۔ یہ نہ صرف ہماری زندگیوں کو تباہ کرتے ہیں بلکہ ہماری روحانی اور اخلاقی قدروں کو بھی پامال کرتے ہیں اور اس طرح ہمارے سماج اور معاشرے کا تانا بانا تیزی سے بکھر رہا ہے۔ جموں وکشمیر میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح پچاس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ بہت سے لوگ مایوسی کی صورت میں اور نوکریاں نہ ملنے کے باعث آن لائن جوے جیسے خطرناک راستے اختیار کر رہے ہیں۔ ان حالات میں کشمیر میں نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہترین مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ یہاں پ

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

ہندی کی محبت میں انگریزی سے نفرت: آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا

مہاراشٹر کے اسکولی نصاب میں پہلی جماعت سے ہندی شامل کرنے پر اتنا زور کیوں دیا جا رہا ہے۔ دراصل اس کے پسِ پردہ ’ہندی راشٹر‘ بنانے کا آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایک اہم ایجنڈا ہے۔ ’ہندو راشٹر‘ کی قومی زبان ہندی ہوگی۔ ملک سے انگریزی کو نکال باہر کرنے کی کوشش سنگھ اور بی جے پی کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سیاسی وجوہات بھی ممکن ہیں۔ہمارے ’وشو گرو‘ جب غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو مختلف وجوہات کی بنا پر طنز کا نشانہ بنتے ہیں، خاص طور پر ان کے رویّے، طرزِ عمل اور انگریزی دانی پر۔

دعوت نیوز24 جولائی 2025