تمام مضامین

تازہ ترین

انتخابی شفافیت پر سوالات:کیا بھارتی جمہوریت روبہ زوال ہے؟

راہُل گاندھی کے مضمون میں اٹھائے گئے سوالات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہ انتخابی نظام کی شفافیت اور الیکشن کمیشن کی ساکھ سے متعلق سنجیدہ نوعیت کے خدشات کو اجاگر کرتے ہیں۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اس مضمون میں کئی اہم پہلو تشنہ ہیں، خصوصاً وہ پہلو جو ملک کی اقلیتوں، بالخصوص مسلم ووٹروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے منظم امتیاز سے متعلق ہیں۔گزشتہ کئی انتخابات میں واضح شواہد کے باوجود یہ مسئلہ مرکزی قومی مباحثے سے مسلسل غائب رہا ہے کہ کس طرح ایک منظم حکمتِ عملی کے تحت مسلم اکثریتی علاقوں میں

دعوت نیوز26 جون 2025
تازہ ترین

غزہ: تقسیم امداد کے کیمپوں پر فائرنگ، بمباری اور حملوں کا سلسلہ جاری

جامعہ کولمبیا کے طالب علم رہنما محمود خلیل رہا ہوتے ہی انسانی حقوق کے لیے دوبارہ سرگرم ہوگئے۔ اتوار 22مارچ کو نیویارک کے سینٹ جان کلیسائے کبریٰ (Cathedral) کے دروازے پر بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران پر امریکہ کے حملے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ قدم امریکی عوام کی مرضی کے خلاف اٹھایا گیا ہے جس کی ہر امریکی مذمت کر رہا ہے۔

دعوت نیوز26 جون 2025
تازہ ترین

!صدر ٹرمپ نے الٹی میٹم ختم ہونے سے پہلے ہی شب خون مار دیا

ایرانی میزائیل حملوں سے گھبرا کر متمول اسرائیلی ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں لیکن حکومت نے شہریوں کے ملک سے باہر جانے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی ہے۔ دلیل یہ دی جا رہی ہے کہ اس وقت فضائی سفر محفوظ نہیں ہے۔ بڑی تعداد میں اسرائیلی، بحری راستے سے یونانی قبرص اور خلیج عقبہ سے مصر کے پر تعیش مقام شرم الشیخ ’ہجرت‘ کر گئے ہیں۔ زمینی راستے سے بھی کچھ اسرائیلی مصر اور اردن جا رہے ہیں۔بدھ 18 جون کو اسرائیلی کابینہ نے اس ضمن میں ایک قرارداد منظور کرلی ہے جس کے مطابق حکومت کی سربراہی میں قائم ہونے والی ا

دعوت نیوز26 جون 2025
تازہ ترین

اسکل انڈیا: ایک خوبصورت خواب جو حقیقت نہ بن سکا

جب 2015 میں \"اسکل انڈیا مشن\" کا نعرہ بلند کیا گیا، تو ملک کے نوجوانوں کو ایک بہترین خواب دکھایا گیا تھا کہ وہ ہنر مند بن کر عالمی معیشت میں نمایاں مقام حاصل کریں گے۔ لیکن آج، دس سال بعد، حقیقت یہ ہے کہ صرف 22فیصد نوجوان تربیتی پروگراموں کے بعد روزگار پا سکے، جبکہ باقی 78 فیصد یا تو غیر رسمی شعبے میں چلے گئے یا دوبارہ بے روزگار ہو گئے۔ NSDC، جو اس مشن کا نگران ادارہ ہے، میں قیادت کی کمی، مالی شفافیت کا فقدان اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری کی ناکامی نے اس خواب کو ادھورا اور غیر موثر بنا

دعوت نیوز26 جون 2025
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کو جہنم کدہ بنانے کےصہیونی عزائم

امریکی صدر ٹرمپ نے خود اپنے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس جنگ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی قوانین واضح طور پر کہتے ہیں کہ امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر صدر جنگ شروع کرنے یا کسی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کی کارروائی کی مذمت صرف ڈیموکریٹس نہیں کر رہے بلکہ ان کی اپنی جماعت ریپبلکن کے ارکان بھی مخالفت کر رہے ہیں اور جلد از جلد کانگریس سے منظوری لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دعوت نیوز26 جون 2025