تمام مضامین

تازہ ترین

سحری، افطار اور قیام اللیل سائنس کی روشنی میں

مغربی معاشروں میں جہاں عمومی طور پر مذہب کو روزمرہ کی زندگی میں کم اہمیت دی جاتی ہے، وہاں بھی جب کوئی فرد شدید ذہنی دباؤ، صدمے یا خاندانی مشکلات جیسے کسی قریبی عزیز کے انتقال یا کسی پرتشدد واقعے کا سامنا کرتا ہے، تو ماہرینِ نفسیات خود اسے مشورہ دیتے ہیں کہ اگر مذہب یا روحانی عقائد اسے مدد فراہم کر سکتے ہیں تو ضرور اس سے رجوع کرے۔

دعوت نیوز20 مارچ 2025
تازہ ترین

شاہین باغ کے مظاہرین : راستے دلی پولیس نے بند کیے تھے، ہم نے نہیں

شدید سردی میں قومی راج دھانی دلی میں شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج سو دن سے زیادہ مدت تک جاری رہا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کی بربریت کے بعد سیکڑوں خواتین، بچے اور طلبا نے شاہین باغ کی سڑکوں پر نریندر مودی حکومت کی شہریت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا عزم کیا اور آزاد ہندوستان میں پہلی مرتبہ خواتین کی تحریک کے لیے احتجاج کی مثال قائم کی۔

دعوت نیوز11 اکتوبر 2020
تازہ ترین

دلی حکومت نے دلی فسادات کے ویڈیو دلی پولیس کے حوالے کیے، بعض میں پولیس اہل کار پتھراؤ کرتے نظر آئے

دلی حکومت نے ایسے سات ویڈیو کلپ دلی پولیس کو سونپے ہیں، جن میں شمال مشرقی دلی فسادات کے دوران دو پولیس اہل کار بلوائیوں کے ساتھ مل کر پتھر اور انڈے پھینکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک ویڈیو میں پولیس اہل کارپانچ زخمی لوگوں کو زمین پر لٹاکر ان کوقومی ترانہ گانےکو مجبور کر رہے ہیں۔

دعوت نیوز10 اکتوبر 2020
ملی مسائل

ایودھیا پر فیصلہ کن شواہد :تاریخی حقائق پر ایک اہم بحث

قصہ مختصر، فاضل مصنف نے اپنی کتاب میں درجنوں شواہد اور دلائل پیش کیے ہیں جن کی روشنی میں قاری بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ قدیم ہندو مذہبی صحائف میں جس ایودھیا کا ذکر آیا ہے، موجودہ فیض آباد کا ایودھیا نہ صرف تاریخی اور سائنٹفک شواہد کی بنیاد پر وہ مقام نہیں ہے بلکہ خود مذہبی صحیفوں کے متن پر یہ ایودھیا پورا نہیں اترتا۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر اس حق پسند قاری کے لیے مفید ہے جو بے بنیاد سینہ بہ سینہ روایات کے بجائے علمی و تاریخی حقائق پر اپنا موقف رکھتا ہے۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

اقامت دین کے بنیادی اصول کار

یہ بھی ضروری ہے کہ اس ’’خیر‘‘اور” معروف‘‘ کی طرف دوسروں کو بھی بلایا جائے جس کو خود قبول کیا گیا ہے، اور اس”منکر” کو اپنے مقدور بھرمٹا ڈالنے کی مسلسل کوشش جاری رکھی جائے جس کو خود ترک کیا گیا ہے۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
سائنس ٹکنالوجی

انفارمیشن ٹکنالوجی - انٹل وی پرو : ایک جادوئی ٹیکنالوجی

یہ ’’انٹل‘‘ کی ایک بہت ہی حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے اور اُس نے اِسے ’’وی پُرو‘‘ کا نام دیا ہے۔ ’’وی پُرو‘‘ vpro دراصل ایک پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف ٹیکنالوجیوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیاں ’’سافٹ وئیر‘‘ اور ’’ہارڈ وئیر‘‘ دونوں اقسام کی ہیں۔ ’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی میں دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ’’پی سی‘‘ (پرسنل کمپیوٹر) کو انتہائی محفوظ طریقے سے دُور بیٹھے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ سے اور اُس وقت بھی جب ہمارا ’’پی سی‘‘ کا آپریٹینگ سس

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
دنیا

آرمینیا۔آزر بائجان کے درمیان کیا ہےنگورنو کاراباخ کا تنازعہ ؟

جنگ آرمینیا نے شروع کی ہے جس کا اختتام ہماری فوج کی مکمل فتح پر ہوگا،ہم اپنی مقدس سرزمین کا قبضہ واپس لینے کے لیے پراعتماد ہیں ہم اپنے معصوم ’شہیدوں‘ کے قتل کا بدلہ لیں گے اور ہماری جوابی کارروائی علاقے پر دہشت گردوں کے 30سالہ قبضے کا جنازہ نکال دے گی۔\r\nصدرآذربائیجان الہام علیوف

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020