ہفت روزہ دعوتآیا صوفیا مسجد کی بحالی میں قانون و انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھا گیا
اس وقت دنیا کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ ایک بڑے مذہبی چرچ کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے، در اصل بہت بڑی غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے کیوں کہ چرچ کی حیثیت صدیوں پہلے ختم ہو چکی ہے۔ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک، جس نے اپنے زمانے میں مسجد کو میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا اسے اب عدالت عالیہ نے مسجد کی اصل حیثیت سے بحال کر دیا ہے۔ اتاترک کا جہاں تک معاملہ ہے وہ اسلامی اقدار کا مخالف تھا، اسے نہ صرف اسلام سے دشمنی تھی بلکہ اسلام سے وابستہ کوئی بھی چیز اس کو پسند نہیں تھی۔ اسے نہ مسجد کی ضرورت تھی
دعوت نیوز30 جولائی 2020


















