تازہ ترینمختصر مختصر: ہندوستان بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز، اب تک 7،135 اموات، دیگر اہم خبریں
مختصر مختصر: ہندوستان بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز، اب تک 7،135 اموات، دیگر اہم خبریں
دعوت نیوز8 جون 2020
تازہ ترینمختصر مختصر: ہندوستان بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز، اب تک 7،135 اموات، دیگر اہم خبریں
آج سے کھلیں گے مذہبی مقامات، حکومت کے ذریعے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل لازمی
ریاستیںدہلی نے اپنی سرحدیں کھولیں، دہلی کے اسپتال صرف مقامی لوگوں کے لیے مختص
ریاستیںکوویڈ 19: دہلی میں جون کے آخر تک ایک لاکھ معاملات ہوں گے، صرف رہائشیوں کے لیے محفوظ رکھیں اسپتال کے بستر، حکومی کے ذریعے تشکیل کردہ پینل نے پیش کی تجویز
احوالِ وطنکورونا وائرس: ہندوستان نے ایک دن میں 10،000 کے قریب نئے معاملات کی اطلاع دی، اسپین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب دنیا کا پانچواں بدترین متاثرہ ملک بن گیا
انسان اپنے اعمال وعبادات سے نہیں بلکہ اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہوگا، اعمال دخول جنت کی قیمت یا بدل نہیں بلکہ دخول جنت کے اسباب میں سے ہیں ورنہ ہم جنت میں صرف نیک اعمال کے ذریعے ہی داخل ہوسکتے ہیں۔رمضان المبارک میں ہم نے روزہ، تراویح، صدقہ وخیرات اور دعاء واستغفار کے ذریعے جو کمائی کی ہے اسے ضائع ہونے سے بچانے اور اس پر کاربند رہنے کے لیے کبائر سے اجتناب، اللہ ورسول کی نا فرمانی سے پرہیز، شرک وکفر اور ریاء ونمود سے دوری، قطع رحمی، والدین کی نافرمانی اور مسلمانوں کی ایذارسانی سے اپنے آپ کو بچ
امریکی قصر صدارت وائٹ ہاوز کے باہر سیکڑوںافراد کا مظاہرہ۔ احتجاجیوںکے غیض وغصب کو دیکھ کر خفیہ سرویس کے ایجنٹس کے کہنے پر صدر ٹرمپ ایک انڈر گراونڈ بنکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔
2008 میں اوباما کی پہلی صدارتی مہم کے دوران تقریباً 60 فیصد سیاہ فام امریکیوں نے نسلی تعلقات کی صورتحال کو ’’عمومی طور پر خراب‘‘ قرار دیا تھا۔ ان کے انتخاب کے بعد یہ تعداد نصف ہو گئی تھی لیکن وہ ایک عارضی احساس تھا اس لیے کہ ۷ سال بعد 68 فیصد سیاہ فام امریکیوں کی رائے بدل گئی اور انہوں نے کہا کہ نسلی تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔(2015 کی سروے رپورٹ )
۔حکومت نے این آر سی اور سی اے اے کے نام سے جو شوشے چھوڑ رکھے تھے ان کے خلاف پورے ملک میں مسلمان اور صاف ذہن شہری احتجاج کر رہے تھے۔ سب سے بڑا احتجاج مسلم خواتین نے جنوبی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں شروع کیا جس میں ۲۴ گھنٹے خواتین کا مجمع رہتا تھا۔ اس قسم کے چھوٹے بڑے پروگرام پورے ملک میں ہونے لگے۔ شرارتی میڈیا نے اس کے خلاف بھی محاذ کھول رکھا تھا۔
دوسری مثال دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کی ہے جسے ’’وشوگرو‘‘ بننے کی تمنا ہے۔ اور اس آرزو کی تکمیل کے لیے اس نے جمہوریت کے چاروں ستونوں کو جس طرح مسمار کر کے ملبے میں تبدیل کر دیا ہے اسے دیکھ کر پورے ملک ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ماتم بپا ہے
ترکی کی فوجی مشاورت سے ترکی کے سپلائی کیے گئے ڈرون سے کم سے کم نقصانات، بڑے فوجی نشانے اور متاثر کرنے والی حکمت عملی لیبیا کے حکم رانوں نے اختیار کی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف دو مہینوں میں جنرل حفتر کو مغربی لیبیا کے تقریباً سارے علاقے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا، اب حفتر کے حمایتی مغربی اور خلیجی ممالک کے حوصلے پست ہو گئے ہیں۔
عدالت کا میزان اگر کسی ایک جانب جھک جائے تو وہ اپنا وقار اور اعتبار دونوں کھو دیتی ہے اور ایسا ہی معاملہ فی الحال سپریم کورٹ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وباء نے اس مرض کو بے نقاب کرنے کا کام کیا ہے۔ اس کا علاج لا دینی جمہوریت کے اندر نہیں ہے بلکہ اس کے لیے الہامی ہدایت سے رجوع کرنا لازم ہے۔
ملک کو عالمی قیادت کے مقام تک لے جانے کا خواب دیکھنے والے کیا آج بھی دقیانوسی سوچ کے ساتھ اپنی آبادیوں کو اندھی عقیدت میں بد مست رکھیں گے؟ طرح طرح کے ڈر، افواہیں، توہم پرستی، سماجی ومعاشی اور فکری پس ماندگی نیز نفرت انگیزی کو روکنے کے لیے ایماندارانہ اقدامات کی ضرورت ہے جو کہ ایک دستوری فریضہ بھی ہے لیکن ہم سب اس میں بھی ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔
اگر ہم اپنے پیروں میں پڑی ظلم وجبر کی زنجیروں کے باوجود اللہ کی اطاعت پر جمے رہتے ہیں اور اس کی رضا کے لیے غیر اسلامی فیصلوں اور ظلم پرور نظام کو رد کرکے مزاحمت و انکارِ طاغوت کی ہمت دکھاتے ہیں تو یہ عین اسلام ہوگا جو کہ مطلوب ہے اور اسی میں ہماری کامیابی ہے۔
کوویڈ ۔19 کے وباء کے تناظر میں ، تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چین نے جنگلی جانوروں خاص طور پر شیروں ، چمگادڑوں ، سانپوں اور پینگوئنوں کے گوشت پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ تمام جانور وہ ہیں جن کا گوشت اسلام میں ممنوع ہے۔
ملک کے معرو ف وممتاز مزاح نگار جناب مجتبیٰ حسین دنیائے ادب وظرافت کو صدمے میں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔ حالیہ دنوں میں وطن عزیز میں نفرت کی مسموم فضا سے مغموم ہو کر انہوں نے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کر کے ایک حساس دل رکھنے والے مسلمان کا ثبوت دیا تھا۔ ان کی جدائی سے ادبی دنیا رنجور ہے اور طنز ومزاح سے معمور ان کی تحریروں کے دلدادہ بے شمار قارئین کے دل ملول ہیں۔ ادارہ دعوت جناب مجتبٰی حسیین اور ان کی ادبی خدمات کو خراج پیش کرتا ہے۔ مرحوم کی یاد میں ان کا ایک مضمون یہاں نذرِ قارئین کیا جا رہا ہ
آج دنیا میں قانونی ودستوری میدان میں ترقی کے باوجود میثاق مدینہ کا متبادل نہیں ہے۔ میثاق مدینہ کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ آنحضرت ﷺ نے یہود سے اپنی سیادت تسلیم کرائی، جو صدیوں سے مدینہ کے حکم راں چلے آرہے تھے۔
میڈیا اور خاص طور پر آن لائن و پرنٹ میڈیا میں ان دنوں ہر روز ایسی خبریں و مضامین سامنے آرہے ہیں، جس میں مذہب کی راستے سے کورونا کا ہر ممکنہ علاج بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خبروں و مضامین کے مطابق ہندوستان کے کچھ ’سوپر سائنسداں‘ ٹائپ یہ لوگ کرونا کا علاج نہ جانے کب کا نکال چکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ہندوستان میں صرف اور صرف اسی سہارے کورونا کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
بھارت کی ترقی وتعمیر میں مسلمانوں کا کردار کسی بھی طرح دوسری قوموں سے کم نہیں رہا بلکہ کچھ زیادہ ہی رہا ہے۔ آج بھی مسلمان، چاہے وہ عوامی شہریت کا مسئلہ ہو یا کرونا وائرس کی وبا کا، ہر محاذ پر وہی ڈٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مسلمانوں کی یہ کوششیں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی
اس یوم کے منانے کا مقصد ان تمام بچوں کے درد کا احساس کرنا ہے جو ساری دنیا میں جسمانی، ذہنی اور جذباتی ظلم کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ اس لیے یہ دن یونایٹیڈ نیشن کے ذریعے بچوں کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
