تمام مضامین

ہفت روزہ دعوت

دنیوی آفات سے مقابلہ میں مذہب کی معنویت

رویوں کی اصلاح کے سلسلہ میں پہلا قدم درست رویوں سے واقفیت کا ہے۔ اس کے لیے قرآن کریم سے بہتر کوئی کتاب اس زمین پر موجود نہیں ہے۔ لاک ڈاون نے بہت سے لوگوں کو کاروباری مشغولیات سے یکسو کر کے اس عظیم کتاب کی طرف متوجہ ہونے کا ایک موقعہ فراہم کیا ہے۔

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

یاد رفتگاں: ہردلعزیز شخصیت مولانا سراج الحسن صاحب

مولانا سراج الحسن صاحب بہت زیادہ محبت کرنے والے نرم دل انسان تھے ان سے پہلی ملاقات میں ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ آپ ان سے پہلی مرتبہ مل رہے ہیں یوں لگتا جیسے برسوں کی شناسائی ہے اسلامی تعلیمات سے آپ کی واقفیت کمال درجہ کی تھی جب بھی کسی موضوع پر بات کرتے اس کا حق ادا کردیا کرتے تھے اور بہت بڑے نظریات کو آسان کر کے پیش کر دیا کرتے تھے، سخن دلنواز تھا، آواز میں بلا کی کشش، روانی اور سلاست تھی، تقاریر میں منظر کشی ایسی کرتے کہ سماں بندھ جایا کرتا ۔

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

’پی ایم کیئرس فنڈ‘کی شفافیت سوالات کے گھیرے میں

کانگریس لیڈرششی تھرور نے بھی ’پی ایم کیئرس فنڈ‘ کی شفافیت اور اخراجات پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم صاحب کو اگر نام ہی چاہیے تھا تو ’پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ ‘کا ہی نام بدل کر’پی ایم کیئرس فنڈ‘ کیوں نہیں رکھ دیا گیا۔ اس کے لیے الگ سے چیریٹیبل فنڈ بنانے کی کیا ضرورت تھی، جس کے قواعد و اخراجات پوری طرح سے مبہم ہیں۔

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

دنیا کے ممالک اور ہندوستانی عوام پر خواہ کچھ بھی گزر رہی ہو لیکن ہماری حکومت اور اس کی حکمراں پارٹی نے اس صورت حال سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے۔ حکومت تو نیم مردہ معیشت کے بارے میں اٹھنے والے سوالات سے بچ گئی۔ کسی پارٹی میں جرات نہیں کہ وہ معاشی مسائل کے بارے میں جو خود حکومت اور اس کی نظریاتی پالیسیوں کے پیدا کردہ ہیں کوئی سوال اٹھائے جبکہ حکمراں پارٹی اپنے دیرینہ ہندتو ایجنڈے کو بڑی بے شرمی کے ساتھ نافذ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اس مصیبت کی حالت میں اس نے ایک ایسا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے جس سے ہندتوا و

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

یادر رفتگاں: احمد حسین ملّا صاحب ۔ایک مثالی داعی

موصوف کا گھر متلاشیان اسلام کے لیے اور نو مسلموں کے لیے شہر میں ایک معروف مرکز تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 1500 سے زیادہ لوگ آپ کے ذریعہ مشرف بہ اسلام ہوئے یا آپ کے زیر تربیت و کفالت رہے۔ کئی سو نو مسلموں کی شادیاں آپ کے گھر میں منعقد ہوئیں۔ گھر کا ایک کمرہ نو مسلمین کے لیے مختص کر دیا گیا تھا

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

گوگل کی سیکورٹی اورپروگرامنگ

یہ معاملہ گوگل کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے جس کے پاس ’’جی میل ، گوگل ایپس اور گوگل Docs کی صورت میں صارفین کی حساس معلومات کا جم غفیر ہے۔ جس رفتار سے ترقی انفارمیشن ٹکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے میدان میں ہورہی ہے اُسی رفتار سے ’’ہیکرز‘‘ وغیرہ بھی اپنے آپ کو نت نئے ٹولز سے لیس کررہے ہیں۔

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

افسانہ

بیٹا ایک لڑکی کی عمر دراصل بہت کم ہوتی ہے، والد کے گھر زندگی کی ایک بہار گزار کر اپنے شوہر کے گھر چلی جاتی ہے، ایک اجنبی گھر کو اپنا بنا لیتی ہے کہیں خوشیاں اس کا استقبال کرتی ہیں کہیں اداسیاں دامن گیر ہوتی ہیں اور تاحیات بھی وہ گھر اس کا اپنا نہیں بن پاتا ہے ہمیشہ اسے دوسرے گھر سے آئی ہوئی اجنبی سمجھا جاتا ہے۔ بیٹا! اگر باپ کے گھر بیٹی کو محبت نہیں ملے گی تو اور کہاں ملے گی؟

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

لاک ڈاون میں رمضان کے چند مسائل

امام زہری ؒسے دریافت کیا گیا کہ کیا رمضان کی نوافل میں مصحف دیکھ کر قرآن پڑھا جا سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا:’’ ہم سے بہتر لوگ (یعنی صحابۂ کرام) نماز میں مصحف سے دیکھ کر قرآن پڑھتے تھے۔ (المدوّنۃ الکبریٰ: 289-288/1، المغنی لابن قدامۃ: 335/1)\n امام نوویؒ نے فرمایا ہے:’’مصحف دیکھ کر قرآن پڑھنے سے نماز باطل نہیں ہوگی اوراق پلٹنے سے بھی نہیں ۔‘‘ (المجموع:27/1)

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

جعلی خبروں، افواہوں کے طوفان میں دبی کچھ سچی کہانیاں

اس ماحول میں کسی پرائیویٹ گروپ کا اپنی عمارتیں پیش کرنا ملک وقوم کی سچی خدمت ہی ہوسکتی ہے۔ سیکر راجستھان کے عبدالواحد چوہان صاحب نے ایکسیلنز نالج سٹی کے وسیع و خوبصورت کیمپس کو کوارنٹئین سینٹر کے لیے پیش کیا۔ یہی نہیں بیدر کے شاہین گروپ اور دارالعلوم دیوبند نے بھی اپنی عمارتوں کو اس کاز کے لیے پیش کیا۔ مہتمم دارالعلوم نے چیف منسٹر کو خط لکھ کر پیشکش کی۔ شاہین گروپ سی او توصیف میڈکری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 139 لوگ ماسک، فوڈ اور تمام ضروری سہولتوں کے ساتھ یہاں رہائش پذیر ہیں۔

دعوت نیوز26 اپریل 2020