تمام مضامین

ہفت روزہ دعوت

ہندوتو تہذیبی قوم پرستی کے ابھرتے نقوش

ان تماشوں کو سیدھے تہذیبی قوم پرستی سےجوڑ کر دیکھا جائے تو بات زیادہ آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے، جب تہذیبی قوم پرستی سرکاری ایجنڈے کا حصہ بن جاتی ہے تو اسے جنگ اور امن تمام حالتوں میں ملک کے سبھی مذہبی اقوام پر قصدا مسلط کیا جانے لگتا ہے۔

دعوت نیوز12 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

جس طرح یہ گورنمنٹ مسلمانوں کی دوسری جماعتوں اور اداروں کے بارے میں صحیح معلومات نہیں رکھتی اُسی طرح تبلیغی جماعت کے بارے میں بھی کچھ نہیں جانتی حالانکہ وہ کھلی کتاب ہے۔تبلیغی جماعت صرف مسلمانوں میں دین کا کام کرتی ہے ان تک اسلامی احکام پہنچاتی ہے ان کی اصلاح اور ان کی نمازیں درست کرکے انہیں اِسی کام پر لگاتی ہے۔ ایک طرح سے یہ ملک اور دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے۔ مگر نادانوں کی حکومت نے اُسی پر اپنا ناپاک سایہ ڈال دیا۔ اس کے امیر اور کچھ دیگر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ تب

دعوت نیوز12 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

مسلم اقلیت کےمسائل سیرت طیبہ کی روشنی میں

امتِ مسلمہ اقوامِ عالم کےدرمیان اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس نے اقتدار اور محکومی دونوں ہی حالتوں میں اپنی دینی وملی امتیازی حیثیت کو باقی رکھا ہے۔ یہ امتیاز دنیا کی کسی قوم ومذہب کو حاصل نہیں ہے۔ ان کی قومی اور سیاسی زندگیوں میں مذہب کبھی بھی طاقتور عنصر کی حیثیت سے غالب نہیں رہا۔ کلیسا کا عبوری دور مذہب کا دور مانا جاتا ہے مگر وہ اعتدال کو نہ برت سکا اور اس کی شدت پسندی نے مذہب کو فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا نقصان ہی پہنچایا ہے۔ نیز اس کی مدّت اتنی مختصر رہی

دعوت نیوز12 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

گوگل: بہتر سہولت اور تیز معلومات

گوگل کے پاس ایک ملین سے زائد ''سرورز'' ہیں جو پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ ''سرورسز'' ہر وقت چلتے رہتے ہیں اور سال میں صرف ایک آدھ بار ہی ''ری اسٹارٹ'' کرنے کی غرض سے انہیں بند کیا جاتا ہے ۔ اب گوگل جیسی بے انتہا مصرف ویب سائٹ جو اربوں لوگوں کو خدمات فراہم کرتی ہے ۔

دعوت نیوز12 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

تبلیغی جماعت پر سیاست اور حقائق

’’آج گودی میڈیا اور کچھ نادان لوگ مسلمانوں کے خلاف ایک ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔ لاک ڈاون کے اعلان کے بعد دوسرے ہی دن ایودھیا میں مندر تعمیر کے نام پر کتنی بھیڑ اکٹھا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شرکت کی۔ میڈیا کے ذریعہ اس کی مذمت کیوں نہیں کی گئی؟ جبکہ تبلیغی جماعت کے مرکز کے ذمہ داروں نے پہلے ہی اس بات کی اطلاع متعلقہ محکمے کو کردی تھی‘‘

دعوت نیوز12 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

کورونا سے بھی تیز فرقہ پرستی کا وائرس!

اس خبر کو شائع کر کے صحافتی ضابطوں کو بڑا نقصان پہنچایا گیا ہے۔خبر لکھتے وقت صحافی کو پولیس کے موقف کو پولیس کے حوالے سے لکھنا چاہیے تھااور ساتھ ہی ملزم کےموقف کو بھی شامل کرنا چاہیے تھا۔ مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔ صحافیوں کو اس سے کچھ مطلب نہیں کہ تبلیغی جماعت کا موقف کیا ہے۔

دعوت نیوز12 اپریل 2020
تازہ ترین

بھوک سے اموات !

اپنے ملک کے اس قسم کے صحافیوں سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ ملک میں بھوک کی وجہ سے ہونے والی اموات کو قبول کریں گے۔ لیکن ملک میں خوراک کا حق جیسے قانون کے باوجود اس طرح بھوک سے اموات ہونا واقعی کئی سوال تو کھڑے کرتا ہی ہے

دعوت نیوز12 اپریل 2020