تمام مضامین

تازہ ترین

عدلیہ اور مقننہ کی سرد جنگ: جمہوریت کی بنیادوں پر حملہ !

عدلیہ پر اٹھتے بیٹھتے الزام تراشی کرنے والے نائب صدر اس حکومت کے خلاف کیوں زبان نہیں کھولتے جس نے ماضی میں بھی عوام کے حقوق پامال کیے تھے اور اب بھی کررہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ نائب صدر حکومت کے جبر واستبداد کا آلۂ کار بنے ہوئے ہیں اور اگر ان میں ہمت ہے تو ببانگِ دہل یہ اعلان کردیں کہ ملک میں فی الحال ایمرجنسی نافذ ہے اور عدالت اپنی ماضی کی روایت پر عمل کرتے ہوئے اس کی تائید کرے لیکن پھر اس جبر و استبداد کے خلاف جن سنگھ کی تحریک مخالفت اور اقتدار میں آنے کو کیا کریں گے؟ اپنی بد اعمالیوں کو ا

دعوت نیوز5 جون 2025
تازہ ترین

مساجد میں خواتین: روحانی ارتقاء اور ملّت کی طاقت

ایسے دور میں جب خواتین سماج میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں، ان کو مسجدوں سے دور رکھنا نفع سے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن جب فقہی رعایت کو پابندی کے طور پر سمجھ لیا جائے تو راستے بند ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس مسئلے کو ٹھیک ٹھیک اسلامی اصولوں کی روشنی میں دیکھیں۔ اس کے لیے پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ ہم قرآن کریم کی تعلیمات کو جانیں، پھر نبی کریمؐ کی احادیث کو سمجھیں اور اس کے بعد آپؐ کے طرزِ عمل اور صحابہ کرام کے طرزِ عمل پر نگاہ ڈالیں۔ یہی وہ منہج ہے جو اسلام میں

دعوت نیوز5 جون 2025
تازہ ترین

نادانستہ لغزش یا غداری؟ ایک کشمیری طالبہ کی آزمائش

عدالتی اعداد و شمار اس تلخ حقیقت کی نشان دہی کرتے ہیں کہ ہندوستان میں غداری کے بیشتر مقدمات آخر کار بے بنیاد ثابت ہوتے ہیں مگر اس دوران متاثرہ افراد کو جو اذیتیں سہنی پڑتی ہیں، تعلیمی رکاوٹیں، ملازمتوں کا ضیاع، ذہنی دباؤ اور سماجی تنہائی—وہ ناقابلِ بیان ہیں۔ کشمیر سے وابستہ تعصبات اور وہاں کے باشندوں کو مسلسل شک کی نگاہ سے دیکھنے کا رجحان بھی اسی نا انصافی کا حصہ ہے جو مذکورہ طالبہ کے خلاف سخت کارروائی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ محض ایک قانونی حکم نہیں بلک

دعوت نیوز5 جون 2025
تازہ ترین

مابعد پہلگام، مدارس کے خلاف امتیازی کارروائی ، مسلم بستیوں پر چھاپے

اترپردیش اور اتراکھنڈ جیسے صوبوں میں مدارس، مساجد اور دیگر اسلامی اداروں پر یہ کہہ کر چھاپے مارے گئے کہ یہ یا تو سرکاری زمین پر قابض ہیں یا نجی اراضی پر بلا اجازت تعمیر کیے گئے ہیں۔ وہیں گجرات و راجستھان میں بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کو غیر قانونی بنگلہ دیشی قرار دے کر ان کی زندگی اجیرن کر دی گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں چاہے وہ انہدامی ہوں یا گرفتاری یا اداروں کی بندش، محض قانونی معاملات نہیں بلکہ ایک مخصوص مذہبی شناخت کو نشانہ بنانے کی منظم روش کا حصہ ہیں، جس کی جڑیں ہندتوا کی اس سی

دعوت نیوز5 جون 2025
تازہ ترین

کرپشن کا ناسور ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

جب لوگ رشوت اور بدعنوانی کے ذریعے دوسروں کے حقوق پر ناجائز قبضہ کرتے ہیں تو وہ نہ صرف سماجی انصاف کو پامال کرتے ہیں بلکہ اخلاقی اقدار کو بھی مجروح کرتے ہیں۔ ناجائز ذرائع سے حاصل کیا گیا مال بظاہر وقتی فائدہ دے سکتا ہے مگر اس کے اثرات تباہ کن ہوتے ہیں۔ ہر مہذب معاشرہ اور تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ ظلم، فریب اور دوسروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنا سنگین جرم ہے۔ ایسی کمائی انسان کے کردار کو گھن لگا دیتی ہے اور اس کے اعمال کی قدر و قیمت کو مٹا دیتی ہے، کیونکہ جو رزق ظلم و بے انصافی سے حاصل ہو، وہ کسی ب

دعوت نیوز5 جون 2025